Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پی سی بی کی کامران اکمل سے کیا دشمنی؟‘

کامران اکمل نے ناروا سلوک پر بورڈ کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے (فوٹو: اے ایف ہی )
سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر کامران اکمل کے حوالے سے یہ خبر زیر بحث ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کے باوجود بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ نہ ملنے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے زیادتی قرار دے دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے۔
بحیثیت وکٹ کیپر کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ 11 شکار کیے۔
کامران اکمل نے ایونٹ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سٹمپ آؤٹ کرنے کی سنچری بھی مکمل کی، لیکن انہیں بیسٹ وکٹر کیپر کا ایوارڈ نہ مل سکا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فیضان لاکھانی کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ میں بحیثیت وکٹ کیپر رضوان کی کارکردگی بلاشبہ بہترین تھی لیکن اگر اعداد و شمار کے مطابق دیکھا جائے تو کامران اکمل وکٹ کیپر کی حیثیت سے آگے تھے۔ انہوں نے وکٹ کے پیچھے 11 آوٹ کیے جبکہ رضوان  کی وکٹ کیپنگ کے دوران آٹھ آؤٹ ہوئے۔ دوسری طرف کامران نے 10 میں سے چار کیچ نان وکٹ کیپر کے طور پر بھی کیے۔

کامران اکمل کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میری طرف سے ہمیشہ پوری کوشش کی گئی ہے چاہے فٹنس ہو یا پرفارمنس اب یہی رہ گیا ہے کہ خود کو بلا ماروں یا اپنا سامان جلا دوں یا کچھ ایسا کرکے دکھاؤں تو شاید پی سی بی ۔۔۔

صارفین نے پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے سوالات بھی کیے۔ ٹوئٹر صارف ’ذاکر عون کاشف نے لکھا کہ ’ یار ویسے اس بندے کے ساتھ ان لوگوں کو دشمنی کیا ہے سمجھ سے باہر ہے۔ سب سے اچھی پرفارمنس دیتا ہے پھر بھی پی سی ِآنکھیں بند کیے بیٹھا ہے۔‘

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

شیئر: