Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ عمرے کی بحالی پر شکریہ: ڈبلیو ایچ او

کہ ’ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی کوششیں قابل قدر ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عمرے کی بحالی کے لیے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی ہیں جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی کوششیں قابل قدر ہیں‘۔
قبل ازیں عالمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شکریہ ادا کیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’عالمی ادارہ صحت کے لیے 90 ملین ڈالر کی اضافی امداد پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں‘۔
’کورونا وبا کے خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں ہاتھ مضبوط کرنے اور کمزور صحت نظام والے ملکوں کی مدد کے پروگرام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘۔

شیئر: