Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منہدم پارکنگ کے ملبے سے بنگلہ دیشی کارکن کی لاش برآمد

’ ملبہ اٹھانے کا عمل جاری ہے جس کے اختتام پر نقصان کا تخمینہ اور متاثرین کی تعداد بتائی جائے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کے شہر الخبر کے تجارتی مرکز کی منہدم ہونے والی پارکنگ کے ملبے سے بنگلہ دیشی کارکن کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منہدم شدہ ملبہ اٹھانے کے دوران بنگلہ دیشی کارکن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ملبہ اٹھانے کا عمل جاری ہے جس کے اختتام پر نقصان کا تخمینہ اور متاثرین کی تعداد بتائی جائے گی‘۔
واضح رہے کہ دو روز قبل الخبر کے معروف تجارتی ٹاور کی کار پارکنگ منہدم ہوگئی تھی۔
  محکمہ شہری دفاع کے حکام کے مطابق زمین دھنسنے سے کار پارکنگ منہدم ہوگئی ہے۔
 

شیئر: