Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 405 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔  بدھ  کو 500 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق بدھ 21 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 405 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 43 ہزار 373 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 29 ہزار 715 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 423 رہ گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 235 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 423 رہ گئی ہے جن میں سے 804 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 92 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
  مکہ 31، ریاض 34، خمیس مشیط 18، المبرز 14، الظہران 14، دمام 13، الھفوف 12، نجران 9 ، حائل 8 ، وادی الدواسر 8، اور جدہ میں7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 43 ہزار 373 ہو گئی ہے (فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 10 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 4 شہروں میں 3،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: