Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عمارت کا عجیب و غریب ڈیزائن سوشل میڈیا پر زیر بحث

بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ عمارت کا ایک حصہ منظور شدہ ڈیزائن سے مطابقت نہیں رکھتا: فوٹو سوشل میڈیا
جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان کی ابو عریش کمشنری  میں ایک عمارت کا عجیب و غریب ڈیزائن سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع  بنا ہوا ہے۔
 ابوعریش کے الربیع محلے میں زیر تعمیر انوکھی عمارت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات کی بھرمار ہے۔
ہر کوئی سوال کررہا ہے کہ آخر ایسے ڈیزائن کی عمارت کی منظوری کیوں دی گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ابوعریش کی بلدیاتی کونسل نے البر فلاحی انجمن کی متنازع عمارت کی تعمیر کا کام بند کرادیا ہے۔
بلدیاتی کونسل کا دعویٰ ہے کہ عمارت منظور شدہ ڈیزائن سے مختلف طریقے سے تعمیر کی جا رہی تھی۔ خلاف ورزیوں کا مسئلہ طے ہونے تک تعمیر کا کام بند کرادیا گیا۔

ہر کوئی سوال کررہا ہے کہ آخر ایسے ڈیزائن کی عمارت کی منظوری کیوں دی گئی: سوشل میڈیا

انجمن کے چیئرمین محمود الاقصم نے کہا کہ بلدیاتی کونسل نے ڈیزائن میں جس غلطی کا تذکرہ کیا ہے وہ معمولی سی ہے۔ مغربی جانب کا ایک حصہ زیادہ اٹھ گیا ہے اور اسے ٹھیک کردیا جائے گا۔
الاقصم نے  یہ بھی کہا کہ دراصل پلاٹ بہت چھوٹا تھا تاہم انجمن کے صدر دفتر سے قریب ہونے کے باعث بے حد اہم ہے۔ یہ عمارت تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کی جائے گی۔ عمارت کی تعمیر کا کام بلدیاتی کونسل کی مطلوبہ منظوریوں کے بعد ہی شروع کیا گیا۔
بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ عمارت کا ایک حصہ منظور شدہ ڈیزائن سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ عمارت کی بنیادوں کی بابت بھی اطمینان حاصل کیا جائے گا۔
الاقصم نے کہا کہ انجمن کے پاس غیرمنقولہ جائدادیں جازان میں کسی بھی انجمن کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ جازان ڈیم روڈ پر فلیٹس ہیں یہ پوری کمشنری میں فلیٹس کا سب سے بڑا کمپلیکس ہے۔ وثیقہ نویسی کا دفتر بھی ہمارا ہی ہے۔ بلدیاتی کونسل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو جلد دور کردیا جائے گا۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: