Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر، عراق، لبنان اور مراکش میں کورونا کے نئے مریض

’لبنان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 68479 ہوگئی ہے ،گزشتہ روز 1534 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
متعدد عرب ممالک میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جہاں نئے مریضوں کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 نئے مریض شفایاب ہوکر ہسپتالوں سے فارغ کردیئے گیے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 98713 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 170 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 106230 ہے جبکہ 6179 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
لبنان :
لبنانی نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 68479 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 1534 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’7 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد 559 ہوگئی ہے جبکہ شفایاب مریضوں کی کل تعداد 32412 ہوگئی ہے‘۔
عراق :
عراقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3785 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 445949 ہوگئی ہے‘۔
’اب تک ہلاک ہونے والے افراد 10513 ہیں جبکہ 375188 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں اس وقت 9855 افراد زیر علاج ہیں جنہیں قرنطینہ مراکز میں رکھا ہوا ہے‘۔

’مراکش میں گزشتہ روز 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد 3205 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سکائی نیوز

مراکش :
مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3685 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 416 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد 3205 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: