Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا اپ ڈیٹ : تیونس، الجزائر اور مصر میں نئے مریض

’الجزائر میں گزشتہ روز 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1873 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
تیونس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1723 افراد کو کورونا لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’اب تک 44450 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ دن 24 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 711 ہوگئی ہے‘۔
واضح رہے کہ تیونس میں کورونا کی دوسری لہر ہے جہاں تعداد انتہائی کم ہونے کے بعد اچانک بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔
موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے متعدد شہروں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
الجزائر :
الجزائر میں گزشتہ روز کورونا کے 223 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں اب تک 54839 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں‘۔
’ گزشتہ روز 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1873 ہوگئی ہے‘۔
’اب تک 38346 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں‘۔

’مصر میں اب تک 105705 افراد وبا کی زد میں آئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 6142 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)

مصر :
مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ منگل کو 99 مریض شفایاب ہوکر ہسپتال سے فارغ کردیئے گیے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’اب تک 98413 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ روز 198 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’اب تک 105705 افراد وبا کی زد میں آئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 6142 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘۔
 
 

شیئر: