Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سکولوں میں نرسری کی بیشتر ٹیچرز فارغ

انتظامیہ نے نرسری کی نوے فیصد ٹیچرز کے معاہدے ختم کردیے (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن ایوان تجارت میں نجی تعلیم و تربیت کمیٹی کے چیئرمین خالد الجویرۃ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث نرسری سکولوں کے مالکان کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے ناقابل برداشت خسارے کے بعد نرسری کلاسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
مکہ اخبار کے مطابق خالد الجویرۃ نے بتایا کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ نے نرسری کی نوے فیصد  ٹیچرز کی ملازمت کے معاہدے بھی ختم کردیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نرسری سکولوں کے مالکان نے سکول فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ مزید خسارے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

خسارے کے بعد سکول مالکان نے نرسری کلاسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

مشرقی ریجن میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر الشلعان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نجی سکولوں کے مالکان کے مطالبات وزارت تعلیم کے فیصلہ ساز عہدیداروں تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے یہ وعدہ ایسے وقت کیا ہے جب نجی سکولوں کے مالکان نے ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے۔ 
خالد الجویرۃ نے بتایا کہ سکولوں میں حاضری کی معطلی اور بیشتر طلبہ کے سرکاری سکولوں میں داخلہ لے لینے کے باعث نرسری سکول ٹریننگ سینٹر اور دیگر سکول خسارے میں چلے گئے۔ مجبوراً سکول فروخت کرنا پڑ رہے ہیں۔ نرسری سکولوں کی ٹیچرز کو ایک، ایک برس کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

شیئر: