Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 8 مقبول ایپلی کیشن کون سی ہیں؟

76 فیصد لوگ یو ٹیوب استعمال کررہے ہیں- فوٹو لائف ان سعودی عرب
سعودی عرب میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 25 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ہاٹ ساٹ ویب سائٹ کے جائزے کے مطابق مملکت میں سماجی رابطے کی ایپس کا استعمال  72 فیصد تک پہنچ گیا۔ اپریل 2019 سے جنوری  2020 تک 8.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 
اخبار 24 کے مطابق 16 سے 64 برس تک کے 94 فیصد لوگ سماجی رابطے کی ایپس استعمال کر رہے ہیں جبکہ 75 فیصد وڈیو اور تفریحاتی ایپلی کیشن میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ 55 فیصد شاپنگ ایپلی کیشن استعمال کررہے ہیں اور 54 فیصد گیمز ایپلی کیشنز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ 
جنوری 2020 میں 16 سے 64 برس تک کے باشندے سب سے زیادہ مندرجہ ذیل سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال  کرتے ہوئے پائے گئے۔ 

واٹس ایپ 71 فیصد لوگ استعمال کر رہے ہیں- فوٹو: عرب نیوز

یو ٹیوب: مذکورہ عمر کے 76 فیصد لوگ یو ٹیوب استعمال کر رہے ہیں۔ 
واٹس اپ: 16 سے 64 برس تک کے 71 فیصد لوگ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں- سماجی وسائل میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔  
انسٹا گرام: استعمال کرنے والوں کا تناسب  65 فیصد تک پہنچ گیا۔ 

ٹک ٹاک کا استعمال 31 فیصد لوگ کر رہے ہیں-

فیس بک: سعودی عرب میں مقیم غیرملکی 62 فیصد اور سعودی شہری فیس بک پر ہیں۔
ٹویٹر: فیس بک کے مقابلے میں ٹوئٹر کا استعمال محدود ہے۔ 58 فیصد تک صارفین ٹویٹر کا استعمال  کررہے ہیں۔
سنیپ چیٹ: 45 فیصد اس سے منسلک ہیں۔  
میسنجر: 41 فیصد اس کا استعمال کررہے ہیں۔ 
ٹک ٹاک: اس کے استعمال کرنے والے  31 فیصد ہیں۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: