Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں کورونا کے 1809 نئے مریض،11 ہلاک

’اب تک شفایابی حاصل کرنے والے مریض 36803 ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد590 ہے‘ (فوٹو: سبق)
لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1809 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73995 ہوگئی ہے‘۔
’اب تک شفایابی حاصل کرنے والے مریض 36803 ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 590 ہے‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا کے اکثر مریض وزارت کے قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں جبکہ بعض ایسے مریض جنہیں سانس لینے میں تکلیف نہیں وہ اپنے گھروں میں علاج معالجہ حاصل کر رہے ہیں‘۔
’ملک کے مختلف شہروں میں جزوی کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باعث نئے مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم اس کے بہتر نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا‘۔
واضح رہے کہ لبنان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کے بعد دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے جس کے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ملک میں وائرس کی دوسری لہر ہے۔

شیئر: