Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹا کی 33 لاکھ کاروں میں فیول پمپ کی خرابی

کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں پیٹرول کا پمپ اچانک بند ہوسکتا ہے (فوٹو: کیئر پیٹرول)
ٹویوٹا کمپنی نے اپنی 15 لاکھ گاڑیوں میں فیول پمپ کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے کار مالکان کو رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹویوٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ گاڑیوں میں خرابی کے انکشاف کے بعد کُل تعداد 33 لاکھ ہوگئی ہے جن میں ٹویوٹا اور لیکسس گاڑیاں شامل ہیں۔ 
جن گاڑیوں میں خرابی ٹھیک کرنے کا کہا گیا ہے وہ 2013 ماڈل کی 40 قسم کی گاڑیاں ہیں۔ 
کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں فیول پمپ اچانک بند ہوسکتا ہے جس کے باعث گاڑی کے انجن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 
ایسے صورت میں انجن کو دوبارہ سٹارٹ نہیں کیا جاسکتا۔ چلتی ہوئی گاڑی میں خرابی واقع ہونے کی صورت میں خطرناک حادثات ہوسکتے ہیں۔ 

شیئر: