Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس مرتبہ خون کا عطیہ، 25 غیر ملکیوں کے لیے میڈل

خون کا عطیہ دینے والوں میں پاکستانی شامل ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے 10 اور اس سے زائد بار خون کا عطیہ دینے پر 25 غیر ملکیوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔ 
خون کا عطیہ دینے والوں میں پاکستانی شامل ہیں جبکہ زیادہ تعداد عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ایسے مریضوں کو جنہیں خون کا عطیہ درکار ہوتا ہے کے لیے خون جمع کرنے کی مہم وقتافوقتا شروع کی جاتی ہے۔  
 مملکت کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں کے علاوہ خصوصی ٹاسک فورس کے تحت موبائل یونٹس بھی مختلف مقامات پر بھیجے جاتے ہیں جہاں لوگ آکر اپنے خون عطیہ کرتے ہیں۔ 
وزارت صحت کے زیر انتظام بلڈ بینک میں خون کا عطیہ دینے والوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ وہ افراد جو ایک سے زائد بار خون کا عطیہ دیتے ہیں انکا نام اور دیگر تفصیلات کمپیوٹر میں خود کارطریقے سے محفوظ ہوجاتی ہیں بعدازاں ان افراد کا ڈیٹا جنہو ں نے مخصوص مدت میں مقررہ تعداد تک خون کا عطیہ دیا ہوتا ہے ایوان شاہی ارسال کردیاجاتا ہے جہاں سے ان افراد کے جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے انہیں ایوان شاہی کی جانب سے تیسرے درجے کا شاہی تمغہ دیاجاتا ہے ۔ 
گزشتہ ہفتے ان سعودیوں کا اعلان کیا گیا تھا جنہوں نے 10 یا اس سے زائد بار خون کا عطیہ دیا تھا۔  

شیئر: