Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بلڈ ڈونرز گھروں پر رہیں‘ بلڈ بینک کو طلب کریں

طبی معائنہ کے بعد مقررہ اصولوں کے تحت خون کا عطیہ لیا جاتا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
حائل میں بلڈ بینک کی جانب سے خون کا عطیہ دینے والوں کو’ہوم سروس‘ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ بلڈ ڈونرز کو سینٹرآنے کی ضرورت نہیں صرف ایک کال یا واٹس اپ میسیج پرموبائل یونٹ انکی رہائش پر پہنچ جائے گا۔
وزارت صحت کے بلڈ بینک کی جانب سے ’خصوصی سروس‘ کا انتظام کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے احتیاطی اقدام کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔
ہوم سروس کے علاوہ ہسپتالوں میں قائم بلڈ بینک اپنی جگہ حسب معمول کام کرتے رہیں گے۔

بلڈ بینک کی ہوم سروس کے مثبت اثرات برآمد ہونگے (فوٹو، سبق نیوز)

مقامی ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق   ہوم سروس بلڈ بینک کے لیے وزارت صحت  کی جانب سے موبائل عملہ مخصوص کیا گیا ہے جو ان افراد سے رابطہ کر کے انہیں یہ سہولت مہیا کرے گا جو خون کا عطیہ دینے کے خواہشمند ہوں۔
گھر پر خون کا عطیہ وصول کرنے کے لیے بلڈ بینک کی جانب سے واٹس اپ پر بھی خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ موبائل یونٹ صبح 11 سے شام 6تک کام کریں گے۔
لوگوں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کی خاطرموبائل بلڈ بینک سروس کی جانب سے سلوگن ’ گھروں پر رہیں ‘ اختیار کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پر عمل کریں۔
بلڈ بینک کی ٹیم مقررہ کی جانب سے طبی اصولوں کے مطابق خون کا عطیہ دینے والے شخص کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ہی خون کا عطیہ وصول کیاجاتا ہے۔
موبائل بلڈ بینک کے ذمہ دار فرحان العنزی نے بتایا کہ حائل ریجن کے بلڈ بینک کو اگرچہ خون کی کمی کا سامنا نہیں تاہم یہ مہم اس لیے شروع کی گئی ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہیں اور اس وبائی مرض پر جلد ازجلد قابو پایا جاسکے۔

عطیہ خون دینے کےلیے واٹس پر بھی پیغام دیا جاسکتا ہے(فوٹو، سبق)

دوسری جانب موبائل بلڈ بینک کی اسکیم کو شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے۔ریجن میں رہنےوا لوں کا کہنا ہے کہ یہ بہترین اقدام ہے، معاشرے پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے, موبائل بلڈ بینک کی سہولت کرفیو کے اوقات کے دوران بھی مہیا کی گئی ہے جس سے وہ افراد جو خون دینا چائیں کرفیو کے اوقات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شیئر: