Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں موٹر سائیکل سوار لڑکی اور اس کا ساتھی گرفتار

ایک شہری کو پستول دکھا کر خوفزدہ بھی کیا تھا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہر طائف میں موٹرسائیکل پر گھومنے والی سعودی لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
لڑکی نے موٹرسائیکل پر گھومتے ہوئےایک شہری کو پستول دکھا کر اسے خوفزدہ بھی کیا تھا۔ 
ریجنل پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی کے حوالے سے سبق نیوز نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو جس میں موٹرسائیکل پراپنے ساتھی کے ساتھ سوار ایک لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے راہ گیر کو ہراساں کرنے کےلیے اس پر پستول تان لیا تھا۔ 
میجر الغامدی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ طائف میں پیش آیا تھا۔ پولیس کو وڈیو موصول ہونے کے بعد فوری طور پر مقام کی نشاندہی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کرد یے گئے۔ 
پولیس کے مخصوص یونٹ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ موٹرسائیکل سوار دونوں ملزمان سعودی ہیں جن میں ایک لڑکا جبکہ دوسری لڑکی ہے۔ ملزمان کی عمریں 20 اور 30 برس کے درمیان ہیں۔ 
دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ عدالت میں دائر کیاجائے گی۔

شیئر: