Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں حیا سوز سرگرمیوں پر لڑکی گرفتار

گرفتار لڑکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی(فوٹو ٹوئٹر وزارت داخلہ)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اخلاق سوزسرگرمیوں میں ملوث ایک لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 بیان میں کویتی وزارت داخلہ نے کہا کہ گرفتار لڑکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں اخلاق سوز حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 
سی این این عربی  ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل  وڈیو میں لڑکی شراب یا نشہ آور اشیا کے اثر میں نظر آرہی تھی۔ کویت کی ایک سڑک پر سفید رنگ کی کار سے اتر کر  بہیودہ رقص کررہی تھی۔  

کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان جاری کیا ہے۔

کویتی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر گاڑی اور لڑکی کا چہرہ ظاہر کیے بغیر اس کی تصویر جاری کی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  گشتی فورس نے لڑکی کو خلیج عربی سٹریٹ پر سماجی آداب کے منافی حرکتیں کرتے ہوئےحراست میں لیا ہے۔
کویتی وزارت داخلہ نے واقعہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو لڑکی کے بارے میں رپورٹ ملی تھی- بتایا گیا تھا کہ  وہ الخلیج العربی سٹریٹ کے ایک سگنل پر سماجی آداب کے منافی حرکتیں کررہی ہے۔ فوری طور پر گشتی فورس بھیج کر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ 
بیان میں کویتی وزارت داخلہ نے بتایا کہ لڑکی کو قانونی کارروائی کے لیے الرمیسیۃ پولیس سٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ وزارت نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ 

شیئر: