Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات

ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی (فوٹو: آئی ایس پی آر)
افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں دیرپا امن قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات کرنے والے وفد نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: