Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن کے مکان میں آتشزدگی، ایک ہلاک، پانچ جھلس گئے

جھلسنے والے پانچ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے( فوٹو سبق)
 سعودی عرب کے علاقے باحہ ریجن کے قریہ رغدان کے ایک گھر میں پیر کو خوفناک آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے اہکاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی۔
سبق ویب کے مطابق باحہ میں ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ’ آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا اور پانچ جھلس گئے‘۔
اخبار 24 کے مطابق آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ اور کئی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔
’چھ افراد جھلس گئے تھے جبکہ ایک کی حالت نازک تھی۔ بیس سالہ نوجوان کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کرکے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا دیگر پانچ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں‘۔
ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے کہا کہ ’شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اس کی تحقیقات جار ی ہے‘۔

شیئر: