Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کپڑوں کے گوداموں میں خوفناک آتشزدگی

کمشنر جدہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کی رپورٹ طلب کرلی۔(فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں جدہ کے المحجر محلے میں بدھ کو کئی گوداموں میں  خوفناک آگ  لگی ہے ۔
آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔ دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد القرنی نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع آپریشن روم کو ملی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ ایک گودام سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں۔ 
ترجمن نے کہا کہ  فوری طورپر فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ 

تحقیقاتی ٹیم نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔(فوٹو عاجل)

 جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلاکہ آگ کسی ایک گودام میں نہیں بلکہ کئی گوداموں میں لگی ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے آس پاس واقع دیگر گوداموں کو آگ سے بچانےکے لیے ہنگامی آپریشن کیا۔ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ 
تحقیقاتی ٹیم نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
اخبار 24 کے مطابق کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے گوداموں میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے جاری مہم کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہری دفاع کے عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔  

۔ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔(فوٹو عاجل)

جدہ میونسپلٹی نے آگ پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی ٹیموں کی جدوجہد کی تصاویر ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔  
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کے گودام میں لگی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عکاظ اخبار کی ویب سائٹ نے جائے وقوعہ سے کئی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کیے ہیں جن میں نظر آرہا ہے کہ شہزادہ مشعل بن ماجد جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کارروائی کی نگرانی کررہے ہیں۔

شیئر: