Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجمان میں خوفناک آتشزدگی، فرنیچر کے چار گودام تباہ

متعلقہ ادارے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں  فرنیچر کے گوداموں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ چار گودام جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی گوداموں کے علاقے کی ناکہ بندی کرلی تھی۔
الامارات الیوم کے مطابق گودام عجمان کے صنعتی علاقے میں واقع ہیں۔- شہری دفاع  کے اہلکار آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر تین منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔
حکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عبدالعزیز الشامسی نے کہا  کہ فرنیچر کے چاروں گودام تین مختلف کمپنیوں کے تھے۔ شہری دفاع کے تین مراکزکی فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا- ان کا تعلق عجمان، شارجہ اور ام القوین سے تھا۔
ترجمان نے کہا  آگ بجھانے کے بعد  متاثرہ گوداموں کو ٹھنڈا کرنے کی کارروائی کی گئی۔ متعلقہ ادارے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر: