Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برج خلیفہ ’سالگرہ مبارک شاہ رخ خان‘ سے روشن

شاہ رخ خان اس پروجیکشن کا حقیقی زندگی میں مشاہدہ کرنے دبئی میں موجود تھے (فوٹو: انسٹاگرام)
انڈیا کے معروف اداکار شاہ رخ خان دو نومبر کو 55 سال کے ہو گئے۔ ان کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا جیسے سیلاب آ گیا۔
تاہم ان میں سب سے زیادہ دلکش مظاہرہ دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کی جانب سے دیکھنے میں آیا۔
شاہ رخ خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پیر کی شب برج خلیفہ کی عمارت کو روشن کیا گیا۔

 

شاندار پروجیکشن میں ایک پیغام شامل تھا جس میں ’سالگرہ مبارک شاہ رخ خان‘ کے بعد اداکار کے ایک دو کلپس اور ’بالی وڈ کے بادشاہ‘ کے متن بھی شامل تھے۔
آئیکانک لینڈ مارک نے گذشتہ سال بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا، تاہم، اس بار، شاہ رخ خان اس پروجیکشن کا حقیقی زندگی میں مشاہدہ کرنے دبئی میں موجود تھے اور یہاں تک کہ انہوں نے اس لینڈ مارک کے سامنے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔
ایمار پراپرٹیز کے بانی اور چیئرمین محمد الباربر اور برج خلیفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ’خود کو دنیا کی سب سے بڑی اور لمبی سکرین پر دیکھنا اچھا لگتا ہے۔
شاہ رخ خان نے کیپشن میں لکھا ’دبئی میں اپنے مہمان ہونے کی وجہ سے میرے بچے بہت مثاثر ہوئے اور میں اس سے پیار کر رہا ہوں۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کا لشکر بھی اس سے بہت متاثر ہوا۔ ایک صارف نے اداکار کے تبصرے والے حصے میں لکھا ’بادشاہ کے ساتھ ایک بادشاہ کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں بادشاہ۔ آپ محفوظ رہیں۔

شیئر: