Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف، الھدا روڈ پر چٹان گاڑی پر آ گری

ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا۔ ( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں بدھ کو  مکہ مکرمہ  میں موسلا دھار بار ش کے بعد المنصور سٹریٹ پر گا ڑیاں پھنس گئیں اور علاقے میں پانی بھر گیا۔
 اخبار 24 کے مطابق طائف، الھدا روڈ پر بارش کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی پر چٹان کا ایک ٹکڑا آگرا ۔ جس سے گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا۔

چٹان گرنے سے گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا(فوٹو اخبار24)

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو مملکت کے کئی علاقوں میں پہلے تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حدود شمالیہ، الجوف، حائل، مدینہ، مکہ، جازان، عسیر اور باحہ میں جمعرات کو گرد آلود ہواوں کےبعد بارش متوقع ہے۔

بدھ کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جعمرات تک جاری رہے گا۔(فوٹو اخبار 24)

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب الشرقیہ، الجوف، حدود شمالیہ اور تبوک میں دھند چھائی رہے گی۔
المرصد کے مطابق ماہر موسمیات الحسینی کا کہنا ہے کہ سعود ی عرب کے سات علاقوں میں بدھ کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جعمرات تک جاری رہے گا۔  کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

شیئر: