Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 53 ہزار سے زائد ٹیسٹ

ایس ایم ایس کے ذریعے کورونا آگاہی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مملکت کے مختلف شہروں میں قائم کورونا ٹیسٹ سینٹرز کے تحت 53 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتے کے روز جن افراد میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ان میں 61 فیصد مرد جبکہ 39 فیصد خواتین شامل ہیں ۔
بچوں کا تناسب 11 فیصد جبکہ بالغ افراد 85 فیصد اور معمر 4 فیصد رہے۔

مفت کورونا ٹسیٹ کی سہولت تمام شہروں میں فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ، گھر سے باہر نکلتے وقت لازمی طور پر ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں تاہم اگر کوئی گاڑی میں یا بند مقام پر تنہا ہے یا اس کے پاس کوئی دوسرا نہیں اس صورت میں ماسک ضروری نہیں۔
کورونا کے حوالے سے  وزارت صحت کی جانب سے آگاہی ایس ایم ایس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں متنبہ کیا جارہا ہے کہ اگر کسی کو انفلونزا کی شکایت ہو یا اسے یہ گمان ہوکہ اس نے کورونا میں مبتلا کسی شخص سے ملاقات کی ہویا ایسا محسوس ہو کہ اسے وہ اس وائرس کا شکار ہو گیا ہو ایسی صورت میں اسے چاہئے کہ وہ فوری طور پر وزارت صحت کی جانب سے کورونا ٹسیٹنگ سینٹر سے رجوع کرے جہاں اس کا مفت ٹیسٹ کیاجاتا ہے۔
وزارت صحت نے کورونا معلومات اورٹیسٹ کے لیے محتلف ایپلیکیشنز جاری کی ہیں جن میں ’صحتی ‘ اور ’تطمئن‘  بھی شامل ہے جس کے ذریعے ٹیسٹ کے لیے پیشگی وقت لے کر ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے ۔ مذکورہ ایپ اپنے اسمارٹ فون پر انسٹال کرکے باسانی اسے استعمال کیاجاسکتا ہے ’تطمئن ‘ ایپ میں اردوزبان کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

  کورونا کی معلومات کےلیے وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پرکال کی جائے(فوٹو، ٹوئٹر

کورونا کے حوالے سے وزارت صحت نے ٹول فری نمبر 937 بھی جاری کیا ہوا ہے جہاں ہمہ وقت عملہ موجود رہتا ہے جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ۔ 937 پر کال کرکے عربی یا انگلش میں کورونا کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔  

شیئر: