Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 19 ہلاکتیں ، 407 مزید کیسز کی تصدیق

مملکت کے 25 شہروں میں ایک ، ایک مریض کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 407 رہی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک مملکت میں کوورنا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 229 تک پہنچ گئی ہے۔
کووڈ 19 وائرس سے اب تک 5 ہزار 525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ایک ہی دن میں کورونا سے 433 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 966 ہو گئی ۔

کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 758 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 7 ہزار 738 افراد میں یہ وائرس ایکٹو ہے تاہم انکی حالت بہتر ہے۔
گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ریاض میں ہوئی جن کی تعداد 64 رہی جبکہ مدینہ منورہ میں 43 ، جدہ 41 ، مکہ مکرمہ 27 ، حائل 23 ، ینبع 20 ، وادی الدواسر16 ، خمیس مشیط 12 ، دمام 10 اور تبوک میں 8 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔
دیگر شہرجن میں الھفوف ، المخواہ ، ریاض الخبرا ، بلسمر ، الدلم اور المجمعہ شامل میں یہاں 7 ، سات افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی۔
بریدہ میں 6 ، عنیزہ ، طائف اور رجال المع میں 5 ، پانچ ، اللیث  میں 4 اورسات شہروں میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی جبکہ 15 شہروں میں 2 ، دو افراد جبکہ 25 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا اس لیے وہ افراد جو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے انہیں چاہئے کہ وہ اس حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
سماجی فاصلے کے اصول کی پابندی کرتے ہوئے جاری کی گئی ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: