Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی میوزیم کی پہلی مختصر فلم کی ریلیز کا اعلان

15 آرٹ ورکس کا انتخاب کرکے فلم میں انسان کی تحلیقی صلاحیت کی تاریخ بیان کی گئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
دا لوور ابو ظبی نام کے آرٹ میوزیم نے اتوار کو اپنی پہلی شارٹ فلم 'دا پلس آف ٹائم' ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 'دا پلس آف ٹائم' یا 'وقت کی نبض' نام کی یہ فلم 40 منٹ کا ایک آڈیو ویژوئل سفر ہے جس میں میوزیم میں موجود اشیا کو دکھایا گیا ہے۔
اس مختصر فلم کی کہانی کو مشہور سیریل 'گیم آف تھرونز' کے اداکار چارلز ڈانس کی آواز میں انگریزی زبان میں بیان کیا گیا ہے اور عربی ورژن ٹی وی پیش کنندہ سعود الکابی کی آواز میں ہیں۔ سعود الکابی 2009 کی فلم 'سٹی آف لائف' میں اپنے کردار کے حوالے سے مشہور ہیں۔
مختصر فلم کو فرانسیسی زبان میں اداکارہ آئرین جیکب کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔
15 آرٹ ورکس کا انتخاب کرکے فلم میں انسان کی تحلیقی صلاحیت کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اس میں تاریخ سے پہلے کے زمانے سے لے کر آج کا دور شامل ہے۔
یہ فلم یوٹیوب پر 11 نومبر کو ریلیز ہو گی جو کہ میوزیم کی تیسری سالگرہ کا بھی دن ہے۔
ایک بیان میں میویم کے ڈائرکٹر مینول رباطے کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک نئے دور کی عکاسی کرتی ہے جس میں ڈجیٹک اور روایتی نمائشیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں۔

شیئر: