Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنیز بُک میں شامل امارات کے باغات

72 ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے دبئی معجزہ گارڈن میں 45 اقسام کے پھول موجود ہیں (فوٹو: روئٹرز)
دبئی میں میراکل گارڈن کا افتتاح ہوا ہے جو امارات میں دبئی معجزہ باغ کے نام سے بھی  پہچانا جاتا ہے، اس نے اپنے پانچ اعزازات گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج  کروا لیے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ  اب اس کے مقامات کو دیکھنا بھی ممکن ہے، اکتوبر سے اپریل کے درمیان  اسے کھولا جاتا ہے۔
دبئی معجزہ گارڈن البرشہ کے جنوب میں واقع ہے اور یہ عربی رینچس کمپلیکس اور دبئی سپورٹس سٹی سے متصل ہے۔ 72 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس باغ میں 45 مختلف اقسام کے پھول ہیں، یہاں 109 ملین سے زیادہ پھول کاشت کیے گئے ہیں جو پوری دنیا سے لائے گئے ہیں۔ اس طرح یہ دنیا کا سب سے بڑا قدرتی پھولوں کا باغ ہے۔

 

دبئی معجزہ گارڈن  گنیز بک آف ریکارڈ میں  5 اعزاز  اپنے نام  کرچکا ہے

دبئی معجزہ باغ  اگرچہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا باغ ہے جو گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل ہے۔
یہاں پھولوں کے بڑے بڑے باغ لگائے گئے ہیں جن کی بلندی 10 میٹر جبکہ 144 مربع میٹر  پر پھیلاؤ ہے۔
’پھول کی دیوار‘ جو باغ کے چاروں طرف ہے، 800 میٹر لمبی اور تقریباً تین میٹر اونچی ہے۔
پھولوں کے ذریعے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی گھڑی اسی پارک میں واقع ہے۔
پھولوں کا ایک مجسمہ اماراتی ایئر بس کی طرز پہ بنایا گیا ہے۔

دبئی میں معجزہ گارڈن کے اوقات:

معجزہ گارڈن اتوار، پیر اور بدھ کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
اس گارڈن کے سنیچر، منگل اور جمعرات کو اوقات صبح 9 بجے سے رات 11 بجے تک ہے۔

یہاں پھولوں کے بڑے بڑے باغ ہیں جن کی بلندی 10 میٹر جبکہ 144 مربع میٹر  پر پھیلاؤ ہے (فوٹو: روئٹرز)

گارڈن میں داخلہ فیس:

گارڈن کی داخلہ فیس بالغوں کے لیے 40 اماراتی درہم، 12،13 برس کی عمر کے بچوں کے لیے 30 اماراتی درہم، جبکہ تین سال کے بچے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔
معجزہ گارڈن کی تعمیر دو مرحلوں میں مکمل ہوئی، اور اس کا افتتاح مارچ 2015 میں ہوا تھا۔

حدیقہ ام الامارات بھی گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل:

ابوظبی میں واقع ام الامارات پارک گنیز بک آف ریکارڈ میں 3 ریکارڈ کے ساتھ شامل ہوا ، جیسا کہ مشہورہے:
’دنیا میں مصافحہ کرنے والی سب سے طویل زنجیر‘
’دنیا میں مٹھائی کی سب سے بڑی قسم‘
’رواداری کی مصوری کا تہوار‘

معجزہ پارک میں پھولوں کے ذریعے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی گھڑی واقع ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ام الامارات پارک کے دروازے سنہ 1982 میں پہلی بار سیاحوں کے لیے کھولے گئے۔ اسے ابوظبی کے قدیم اور سب سے بڑے شہری پارکوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
یہ کئی برسوں سے ’مشرف پارک‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، تاہم اس کے افتتاح کے ایک سال بعداس کا نام تبدیل کرکے ام الامارات پارک رکھ دیا گیا۔
یہ نام  جنرل ویمن یونین کی صدر اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرپرسن فاطمة بنت مبارك کے اعزاز میں اس کا نام ام الامارات پارک رکھ دیا گیا۔
ام الامارات پارک میں بہت سی تفریحی سہولیات شامل ہیں جیسے شیڈ ہاؤس، جانوروں کے گودام اور نباتاتی باغ وغیرہ موجود ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں