Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین کے اعلیٰ اہلکار صائب عريقات کا کورونا سے انتقال

صائب عريقات نے فلسطین کی قیادت کا دفاع کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
فلسطینیوں کی بین الاقوامی سطح پر تین دہائیوں سے ترجمانی کرنے والے ممتاز امن مذاکرات کار صائب عريقات کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق صائب عريقات کا انتقال کورونا وائرس ہونے کے کچھ ہفتوں بعد 65 سال کی عمر میں ہوا۔
امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے والے صائب عريقات فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تقریباً تمام امن مذاکرات کا حصہ تھے۔
یہاں تک کہ وہ 1991 میں میڈرڈ میں ہونے والی تاریخی کانفرنس میں بھی موجود تھے، جہاں وہ فلسطینی قوم پرستی کی نشاندہی کرنے والا کالا اور سفید کیفیہ نام کا کپڑا اوڑھ کر کے گئے تھے۔
اس کے بعد آنے والی دہائیوں میں صائب عريقات کا ذکر مغربی میڈیا میں مسلسل رہا، جہاں انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدہ صورتحال کے حل کے لیے دو قومی حل کی مستقل حمایت کی۔ انہوں ںے فلسطین کی قیادت کا دفاع کیا اور اسرائیل پر کسی معاہدے پر نہ پہنچنے کا الزام لگایا۔
ان کی سیاسی جماعت فتح نے ایک بیان میں ان کے انتقال کا اعلان کیا۔
صائب عريقات کے ایک رشتہ دار اور ایک فلسطینی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

شیئر: