Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے‘

مشرق وسطی امن عمل میں اس پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو کہا ہے کہ’ مشرق وسطی امن عمل میں اسرائیل اور فلسطینوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے‘۔
 عرب نیوز کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کے ورچوئل اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ میں سمجھتا ہوں کہ اب فلسطینیوں اور اسرائیل کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس لانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے‘۔
’وہ واحد چیز جو پائیدار امن اور دیرپا استحکام فراہم کرسکتی ہے وہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان معاہدہ ہے‘۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق جب یہ پوچھا گیا کہ کیا متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں سے مشرقِ وسطی امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی؟
 سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ ان معاہدوں سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے بنیادی نوعیت کے کام میں مدد مل سکتی ہے‘۔
 ان کا کہنا تھا کہ ’اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے اہم کام یہ ہے کہ ان دونوں فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جائے‘۔

شیئر: