Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد

ایرانی وزیر خارجہ دونوں ممالک کی سرحد کی موثر مینجمنٹ پر بات بھی کریں گے: (فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی وزیر خارجی جواد ظریف باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز نے پاکستانی دفتر خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایرانی وزیر خارجہ وزیر وفود کی سطح پر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ وزیراعظم عمران سے بھی ملیں گے۔‘
بیان کے مطابق ’پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور خوشگوار تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھ رہا ہے۔ ایرانی قیادت کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی کھل کر حمایت کرتی ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گذشتہ دو برس سے تعلقات میں تناؤ ہے۔ دونوں اطراف مبینہ طور پر سرحد پر پناہ لینے والے شدت پسندوں پر قابو نہ پانے کے الزامات لگاتی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ دورے کے دوران دیگر امور کے علاوہ دونوں ممالک کی 900 کلومیٹر طویل سرحد کی موثر مینجمنٹ پر بات کریں گے۔ 
گذشتہ برس ایران اور پاکستان نے کہا تھا کہ سرحد پر شدت پسندوں  کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سریع الحرکت فورس بنانی جائے گی۔ پاکستان نے مئی 2019 میں ایران کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا کام شروع کیا تھا۔

شیئر: