Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آب زمزم کے 615 نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ

آب زمزم لیبارٹری جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے آب زمزم کے 615 نمونے ٹیسٹ کے  لیے لیبارٹری بھیجے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق آب زمزم سبیل کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ’ آب زمزم کے آلودہ ہونے کے پتہ لگانے اوراسے کسی بھی مضر صحت عناصر سے صاف رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے‘۔

ضروری ٹیسٹ کرکے رپورٹ انتظامیہ کو پیش کی جاتی ہے۔(فوٹو سبق)

’آب زمزم لیبارٹری جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ماہرعملہ تعینات ہے‘۔
احمد الندوی نے مزید کہا کہ’ آب زمزم کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات سے  لیے جاتے ہیں تاکہ اس بات کا اطمینان کیا جاسکے کہ زمزم غیر آلودہ ہے۔ ضروری ٹیسٹ کرکے رپورٹ انتظامیہ کو پیش کی جاتی ہے‘۔

زمزم کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات سے لیے جاتے ہیں(فوٹو سبق)

انہوں نے اطمینان دلایا کہ’ آب زمزم کے نیٹ ورک کو ہر طرح کے جراثیم اور آلودگی پیدا کرنے والے عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے یومیہ ٹیسٹ آپریشن کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’انتظامیہ کی بھر پور کوشش ہے کہ زائرین تک عمدہ اور صاف زمزم  پہنچے‘۔

شیئر: