Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین میں سیر وتفریح کا رجحان زیادہ

محکمہ شماریات نے ثقافتی اور تفریحی امور سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں خواتین کے یہاں سیر و تفریح کا رجحان لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
سعودی محکمہ شماریات نے ثقافتی اور تفریحی امور سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ پندرہ برس اور اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں اور خواتین کے یہاں سیر وتفریح کا رجحان زیادہ ہے۔ 65 فیصد خواتین  کوتفریحی مقامات جانا پسند ہے۔

65 فیصد خواتین کو تفریحی مقامات جانا پسند ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

 سعودی شہریوں میں اخبارا ت اور رسائل کے آن لان مطالعے کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ  سعودی کتابوں کے سلسلے میں آن لائن مطالعے سے زیادہ روایتی انداز میں کتابوں کے مطالعہ پسند کر رہے ہیں۔
خواتین کے بارے میں یہ بات سامنے آئی کہ 64 فیصد ریڈیو پروگرام سن رہی ہی۔ 91 فیصد اخبارت او رسائل کا مطالعہ آن لائن کر رہی ہیں جبکہ 97 فیصد ٹی وی پروگرام دیکھ رہی ہیں۔
مردوں میں سیر و تفریحی کا تناسب 63 جبکہ ریڈیو پروگرام سننے کا تناسب بھی 63 فیصد ہے۔ اخبار آن لائن پڑھے کا رجحان 67 فیصد اور ٹی وی پروگرام دیکھنے کا تناسب 96 فیصد ہے۔ یہ اعداد دشمار پچھلے تین ماہ کے ہیں۔

شیئر: