Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں پر موبائل کے منفی اثرات کی روک تھام

اس اقدام سے سائبر کرائم سے بچنے و دیگر اسباب سے آگاہی ہو گی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم سی آئی ٹی) نے سائبر حملوں سے محفوظ رہنے اور موبائل فون کے منفی اثرات کی روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرکاری ، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں سے تعلق رکھنے والی 70 تنظیموں کے اشتراک سے اس اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے ایسے تمام منفی اقدامات سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

پروگرام میں ایسے معاملات سے نمٹنے کے طریقے کی  وضاحت  کی گئی ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

اس اقدام کا مقصد والدین کو انٹرنیٹ یا موبائل کے ذریعے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کا سامنا کرنے یااوراس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام کے تحت سائبر کرائم سے بچنے اور دیگر  اسباب سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں سائبر حملے اور اس قسم کے معاملات سے نمٹنے کے مناسب طریقے کی بھی وضاحت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ پروگرام بچوں کی ذہن پر پڑنے والے منفی اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گااور بچوں کی صلاحیتوں کواجاگر کرے گا۔
 
 

شیئر: