سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہوگئی ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی کے اعلامیے کے مطابق بختاوربھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہوگی جس کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق آصف زرداری کے ہونے والے داماد محمود چوہدری امریکہ میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔
کراچی (14 نومبر 2020) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ باعثِ مسرت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چودھری سے منگنی بتاریخ 27 نومبر 2020 کو طے ہوئی ہے۔@AAliZardari @BakhtawarBZ
— PPP (@MediaCellPPP) November 14, 2020
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین انہیں مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں۔
مسویر سومرو نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مبارکباد! کافی برسوں کے بعد بھٹو خاندان میں خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی بیٹی کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہونا طے پائی ہے۔‘

جاوید ہارون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مبارک باد بی بی بختاور بھٹو۔ اللہ آپ کو زیادہ خوشیاں دکھائے اور آپ کو لمبی زندگی دے۔‘









