Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکار ریلی پر یادگاری ڈاک ٹکٹ

جنوری میں سعودی عرب میں ڈاکار ریلی ٹو منعقد ہوگی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ ڈاک نے ڈاکار ریلی کے حوالے سے تین ریال کا یادگاری ٹکٹ اور پانچ ریال مالیت کا پوسٹ کارڈ جار ی کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  محکمہ ڈاک نے یادگاری ٹکٹ ایسے موقع پر جاری کیا ہے جبکہ جنوری میں سعودی عرب میں ڈاکار ریلی ٹو منعقد ہوگی۔
ڈاکار ریلی سے دنیا بھر میں دلچسپی لی جاتی ہے اور یہ شریک ڈرائیوروں کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہے۔

سعودی محکمہ ڈاک اہم مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی محکمہ ڈاک مذہبی اور قومی مواقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کرتا ہے۔
تہواروں، حج موسم، عالمی کانفرنسوں، اسلامی عرب او ر خلیجی کانفرنسوں، قومی و ثقافتی پروگراموں کو یادگار بنانے کے لیے ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
کھیلو ں اور تفریحاتی پروگراموں کے علاوہ مختلف شعبوں میں قومی کارناموں کو متعارف کرانے کےلیے بھی ڈاک ٹکٹوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

شیئر: