Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کیلیے آزاد پیشوں کے لائسنس

ریاست میں غیر ملکی 48 قسم کے کاروبار کر سکیں گے۔(فوٹو عرب نیوز)
ابو ظبی نے غیر ملکیوں کے لیے آزاد پیشوں کے لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں غیر ملکی 48 قسم کے کاروبار کر سکیں گے۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق ابوظبی کی حکو مت کا کہنا ہے کہ’ یہ اقدام لیبر مارکیٹ کو زیادہ لچکدار بنانے اور خدمات کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی پوزیشن مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے‘۔
نئے فیصلے کے بموجب ’غیر ملکی کارکنان کو کمپوٹر پروگراموں میں کنسلٹینسی، غیر منقولہ جائیداد کے کاروبار، قانونی مشاورت، تعلقات عامہ، سیاحت اور فنون جمیلہ میں کام کے لیے لائسنس جاری ہوں گے‘۔

پروفیشنل افراد کو آن لائن کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

ابو ظبی میں فروغ معیشت محکمے کا کہنا ہے کہ ’لائنسس کی بدولت غیر ملکیوں کو اپنے رہائشی مرکز یا کسی بھی ایسے مقام سے جس کی اجازت دی جائے گی اپنا کاروبار کر سکیں گے‘۔
یاد رہے کہ دبئی نے گزشتہ مہینے  نئے پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک مقیم پروفیشنل افراد کو آن لائن کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں نرمی کی ہے۔ اب سرمایہ کاروں، طلبہ اور پروفیشنل افراد کو زیادہ طویل مدت تک امارات آنے اور قیام کرنے کی اجازت ہوگی۔

شیئر: