Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی بزنس میں 1200 خواتین کو تربیت دینے کا پروگرام

نجی شعبے کے کاروباری اداروں میں ملازمت دلائی جائے گی۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ (حدف) نے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد بیوٹی بزنس میں 1200 خواتین کو تربیت دینے اور انہیں نجی شعبے کے کاروباری اداروں میں ملازمت دینے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
اس پروگرام میں پانچ پیشوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں جنرل سیلز سپیشلسٹ، میک اپ سیلز سپیشلسٹ، سکن کیئر سیلز سپیشلسٹ، ایگزیبیشن سپروائیز، کاسمیٹکس اور ہیئر شامل ہیں۔
حدف نے ملازمت کی خواہش مند  خواتین سے آئندہ جمعرات تک مندرجہ ذیل لنک  https://bit.ly/3ikUsN6  پر کلک کر کے پروگرام میں اندراج کرنے کا کہا ہے۔

شیئر: