Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فائنل:کڑاہی، بریانی کے درمیان؟

پی ایس ایل 2020 کا فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے ہو گا (فوٹو: پی سی بی)
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رہ جانے والے میچز کا سلسلہ مکمل ہوا اور آج 17 نومبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملک کے دو بڑے شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو رہا ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل تماشائیوں کے بغیر منعقد ہونا ہے البتہ سوشل میڈیا ویب سائٹس بالخصوص ٹوئٹر کی ٹائم لائنز پر تقریباً نصف درجن ٹرینڈز نے فائنل مقابلے سے قبل ہی اس موقع کے بہت خاص ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین فائنل مقابلے سے متعلق خیالات کے اظہار کے لیے کہیں میمز کا سہارا لے رہے ہیں تو کہیں دونوں ٹیموں کی سابقہ کارکردگی، دونوں شہروں کی انفرادیت یا کھلاڑیوں اور انتظامیہ سے متعلق دلچسپ پہلوؤں کو سامنے لا رہے ہیں۔

میمز کا سلسلہ شروع ہوا تو صارفین نے مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی ایک فلم کے پوسٹر کو پی ایس ایل ٹرافی کے دل کا حال بیان کرنے کے لیے استعمال کیا۔
 

دو ٹیموں کے مقابلے کو شائقین کرکٹ نے ایک قدم آگے بڑھ کر کھانے پینے، سلیبریٹیز اور دونوں ٹیموں کے پارٹنرز کے درمیان مقابلے تک پہنچا دیا۔

ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے والی ٹیموں کے شائقین نے خود کو اپنی پسند و ناپسند کی فہرست میں تبدیلی پر مجبور پایا تو مزاح کی آڑ لے کر اس کا اظہار کچھ یوں کیا۔

ملتان سلطانز کے ساتھ گذشتہ میچ میں شاہد آفریدی کی وکٹ لینے پر لاہور قلندرز کے حارث سہیل کا انداز اور پھر ایسا کرنے سے متعلق ان کا جواب بھی فائنل کے منتظر شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی اور اس کا تقابل موضوع بنا تو شائقین نے ویڈیوز کی مدد سے اپنا تجسس دوسروں تک پہنچایا۔
کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کرکٹ فینز طعنوں، طنز اور مزاح کے ذریعے ایک دوسرے پر جملے کستے رہے تو کچھ ایسے بھی تھے جو اپنے شہر کے بجائے دوسری ٹیم کے لیے پسندیدگی کے جذبات کا برملا اظہار کرتے رہے۔

پاکستان سپر لیگ کے مطابق کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 2020 کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
شائقین کرکٹ کو توقع ہے کہ بابر اعظم، شرجیل خان، محمد عامر، شاہین آفریدی، فخر زمان اور محمد حفیظ کی موجودگی میں انہیں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

شیئر: