Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ نکاح نامے کے ساتھ شوہر اور بیوی کے حقوق پر گائیڈ بک‘

سعودی مجلس شوری نے وزارت انصاف سے کہا ہے کہ ’نکاح نامے کے ساتھ نئے جوڑے کو زوجین کے حقوق وفرائض کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے‘۔
اخبار 24 کے مطابق مجلس شوری نے کہا کہ ’ایک گائیڈ بک تیار کی جائے جس میں شوہر اور بیوی پر ایکدوسرے کے حقوق نیز دونوں کی ذمہ داریوں اور طلاق کی صورت میں فریقین کے حقوق وفرائض کے حوالے سے بتایا گیا ہو‘۔ 
مجلس شوری نے وزارت سے کہا کہ’ وہ ان امور پر گائیڈ بک تیار کرائے اور نکاح کے وقت  فریقین سے اس میں درج عہد وپیمان کی پابندی کے لیے دستحط لینے کا نظام بھی لاگو کرے‘۔
شوری کے ارکان نے یہ مطالبات منگل کو اپنے آن لائن اجلاس میں کیے ہیں جو ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی صدارت میں ہوا ہے۔
شوری نے وزارت انصاف کو یہ بھی ہدات کی کہ’ وہ ضرورت مندوں کی مفت قانونی مدد کا طریقہ کار بھی تیار کرے‘۔
’وکلا کی تنظیم سے یکجہتی پیدا کرکے مفت سماجی قانونی معاونت کا پروگرام بنایا جائے‘۔
مجلس شوری نے وزارت انصاف سے کہا کہ ’مستقبل میں آن لائن عدالتی نظام کو حتی الامکان وسعت دی جائے اور عدالتی عمل کا معیار متاثر کیے بغیر عدالتی امور زیادہ سے زیادہ آن لائن انجام دینے کا بندوبست کیا جائے‘۔

شیئر: