Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو ملک بھر میں نمازِ استسقا پڑھی جائے گی

’حرمین شریفین کے علاوہ ملک کی مساجد میں صلاۃ استسقا پڑھی جائے گی‘ ( فوٹو: مزمز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقا (بارش کے لیے خصوصی نماز) پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ اسلامی روایات پر عمل اور پیغمبر اسلام کی پیروی کرتے ہوئے نماز استقسا پڑھیں۔
 اس موقع پر سب لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ 
شاہ سلمان کی ہدایت پر حرمین شریفین سمیت مملکت بھر کی مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جب لوگ خشک سالی میں مبتلا ہوں تو انہیں صلاۃ استسقاء ادا کرنی چاہئے۔
 

شیئر: