Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین حادثے میں زخمی سٹریٹ کتیا انگلینڈ میں نئی زندگی گزارے گی

ٹرین حادثے میں اپنی اگلی ٹانگیں گنوا بیٹھی تھی(فوٹو اے ایف پی)
انڈیا میں ایک سٹریٹ کتیا جو ٹرین حادثے میں اپنی اگلی ٹانگیں گنوا بیٹھی تھی  بدھ کو انگلینڈ کے دیہی علاقوں میں نئی زندگی کی راہ پر گامزن ہو گئی۔
انڈیا کی شمالی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں گذشتہ اکتوبر کو تین سالہ سڑکوں پر گھومنے والی کتیا ٹرین کی زد میں آ کر ’خون میں ڈوبی ہوئی‘ اور بری طرح سے زخمی حالت میں ملی تھی۔
انڈین ریلویز کے ایک کانسٹیبل نے زخمی کتیا کو مقامی پناہ گاہ پہنچایا جو ہر سال انڈین ریلویز اور سٹرکوں پر زخمی ہونے والے ہزاروں آوارہ کتوں، گائے اور بندروں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جانوروں کے سرجن مہیش ورما نے ایک گرافک ویڈیو میں کہا ’اس بری طرح زخمی ہونے والی کتیا کو بچانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔‘ یہ ویڈیو پیپل فار اینیمل ٹرسٹ نے شیئر کی ہے جسے’پوچ راکی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سرجن مہیش ورما نے کہا ’ کتیا کا خون بہت بہہ رہا تھا، ہم نے ایک صحت مند کتے کا انتظام کیا اور اس کا خون اس میں منتقل کیا۔‘
مویشیوں کے سرجنوں کو کتیا کی اگلی ٹانگوں کو کاٹنا پڑا کیونکہ اس کی پچھلی ٹانگیں بھی بری طرح زخمی ہو گئیں۔
لیکن اس کتیا  نے لنگڑا کر چلتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنی تھوڑی استعمال کی۔
زخمی کتیا کی حالت زار سے متعلق امدادی تنظیم پیپل فار اینیمل ٹرسٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے کتے کے عالمی ریسکیو گروپ وائلڈ ایٹ ہارٹ فاؤنڈیشن کی توجہ مبذول کروائی۔
وائلڈ ایٹ ہارٹ فاؤنڈیشن نے اس کتیا کو جنوب مغربی انگلینڈ کے دیہی کوٹس والڈس خطے میں ایک گھر دیا جبکہ لندن میں مقیم ایک انڈین شہری نے اس کی نئی مصنوعی ٹانگوں کی ادائیگی کی۔

کئی مہینوں کے بعد آہستہ آہستہ دوبارہ چلنا سیکھا۔(فوٹو اے ایف پی)

راکی نے جولائی میں اپنے نئے اعضا پر پہلا قدم اٹھایا جسے جے پور میں ایک معروف ڈاکٹر نے بنایا تھا  اور کئی مہینوں کے بعد آہستہ آہستہ دوبارہ چلنا سیکھا۔
راکی بدھ کی صبح نئی دہلی میں لندن جانے والے ایک طیارے میں سوار ہوئی جہاں اسے وائلڈ ایٹ ہارٹ فاؤنڈیشن اور اس کے نئے مالک کے ذریعے اکٹھا کیا جانا تھا۔
وہ اپنی لرزتی ہوئی حرکت میں سب کچھ لیتے ہوئے دکھائی دی۔
پیپل فار اینیمل ٹرسٹ کے راوی دوبے نے  اے ایف پی کو بتایا ’اسے ہمیشہ سفر کرنے کا شوق ہے لہذا مجھے نہیں لگتا کہ اسے احساس ہوا کہ وہ ہم سے دور جا رہی ہے۔
’ہمیں اس کی یاد آ رہی ہے۔ ہر کوئی اس کے بارے میں کل شائع ہونے والی کہانیوں کو دیکھ رہا ہے اور اس کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ رہا ہے۔ ہم ابھی شیلٹر ہوم میں ہیں اور اسے اپنے معمول کے مقام پر نہ دیکھنا دل کو توڑنے والا ہے۔‘

انڈیا کی سڑکوں پر 30 ملین آوارہ کتے موجود ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

ایک اندازے کے مطابق انڈیا کی سڑکوں پر 30 ملین آوارہ کتے موجود ہیں۔
پیپل فار اینیمل ٹرسٹ کے راوی دوبے نے کہا ’انڈیا میں، پالتو جانوروں کے ساتھ اکثر بدسلوکی کی جاتی ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ راکی کے پاس ایک محفوظ اور کھلی جگہ ہو گی۔‘
دوبےنے جانوروں کی ’ناقابل یقین لچک، طاقت اور جینے کے جذبے‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’شی میڈ اٹ۔‘
’وہ فائٹر ہے۔‘

شیئر: