Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے اثرات کم کرانے میں جی ٹوئنٹی کا کردار

جی ٹوئٹنی نے 73 ملکوں پر 14 ارب ڈالر کے قرضے معطل کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ جی ٹوئٹنی نے سعودی عرب کی قیادت میں 73 ملکوں پر 14 ارب ڈالر کے قرضے معطل  کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت کی قیادت میں جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب گروپ کی تجارتی اور سرمایہ کاری پالیسیوں میں تعاون بڑھانے کےلیے کوشاں ہے۔
سعودی عرب کثیر فریقی تجارتی نظام مضبوط بنانے، اقتصادی تنوع میں استحکام لانے اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے پر آمادہ کرنے والی پالیسیاں بنوا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’جی ٹوئنٹی کے وزرائے سرمایہ کاری و تجارت نے بین الاقوامی تجارتی مسائل پر بحث کی ہے۔ خصوصا ڈ بلیو ٹی او کے مستقبل سے متعلق ریاض فارمولے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘۔
انہو ں نے مزید کہا کہ’ جی ٹوئنٹی ورکنگ گروپ نے عالمی تجارت پر عائد کئی بندشیں ختم کرادیں جبکہ عالمی تجارت و سرمایہ کاری کے استحکام کے لیے متعدد اقدامات منظور کرائے ہیں‘۔
خالد الفالح  کا کہنا تھا کہ ’کورونا وبا کے اثرات کم کرانے میں جی ٹوئنٹی کی کوششو ں کا بڑا دخل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جی ٹوئنٹی میں شامل ملکوں نے کورونا وبا کے مسائل سے عالمی معیشت کو بچانے کے لیے گیارہ ٹریلین ڈالر مختص کیے ہیں‘۔
انہو ںنے بتایا کہ’ مملکت نے جی ٹو ئنٹی میں شامل ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا ماحول بنایا۔ اس حوالے سے سرمایہ کاری پالیسی نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے،عالمی تجارت پر بندشوں میں تخفیف اورانتہائی غریب ملکوں کی مدد سے متعلق طے کی گئی ہے‘۔

شیئر: