Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسا ہوٹل جہاں قیام میں توسیع کی خواہش رہتی ہے

فائیو سٹار ہوٹل میں شیشے کا خوبصورت فانوس آپ کو خوش آمدید کہے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
اگر آپ  اطالوی فیشن ڈیزائنر  ڈوناٹیلا ورسیسے کے ذہن کو پرکھنے  کی خواہش رکھتے ہیں تو دبئی کے الجداف واٹرفرنٹ پر واقع  فائیو سٹار پلازو فیرساسی میں قیام کا ارادہ کر لیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ  خوبصورت ترین ہوٹل اتنا ہی آسودہ  حال  اور پرتعیش ہے جتناآپ اطالوی فیشن ہاؤس سے توقع کر سکتے ہیں۔ یہ ہوٹل دبئی کے خوبصورت ترین علاقے  کے واٹر فرنٹ پر واقع ہے۔

یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا آپ پرتعیش اطالوری ڈیزائنر ڈوناٹیلا ورسیسےسے توقع کر سکتے ہیں۔ نہایت آسودہ حال اور مضحکہ خیزحد تک پرتعیش و آرام دہ۔
اس فائیو سٹار ہوٹل میں داخل ہوں توچیک ریپبلک سے درآمد شدہ  3 ہزار کلو  وزنی خوبصورت شیشے کا بنا  فانوس آپ کو خوش آمدید کہے گا۔
 اس کے ساتھ ہی  اٹلی سے درآمد شدہ  سنگ مرمر کے فرش پر 15لاکھ  ٹکڑوں سے تیار شدہ  میڈوسا کا شاندار نمونہ موجود ہے۔

لابی  کے اندرونی حصے کو صوفوں اور کرسیوں سے سجایا گیا ہے۔ رہائشی کمروں  کو  فیرساسی ریشم اور اعلی کشنزسے آراستہ کیاگیا ہے۔
 اونچی چھتیں ہیں جن میں راہداریاں ہیں ان میں  ڈوناٹیلا کی تخلیقات کے ساتھ سپر ماڈلز کے فریم کئے گئے اسکیچز ہیں۔
 لمیٹڈ ایڈیشن  فیرساسی ارنز   اون سے تیار کردہ دستی قالینوں سے سجایاگیا ہے جو نیوزی لینڈ سے منگوائے گئے ہیں۔
فیرساسی برانڈ یہاں ہر جگہ ہی موجود ہے۔

لابی میں ہاتھ سے پینٹ کئے گئے اونی پارچہ جات  سے لے کرنازک قیمتی اشیا موجود ہیں۔ اگر آپ کوئی معمولی شے کی تلاش میں ہیں تو وہ پلازو فیرساسی میں نہیں ہے۔
ہر کمرے میں پالش کیا گیا چھڑی دار فرش اور فیرساسی کا گھریلوسامان، ریشم کی چھپائی والی چادریں اور پانی پینے والے ایسے گلاس جن کے نیچے میڈوسا کا  نشان بنا ہوا ہے۔
درحقیقت  ہوٹل کے اندر ہر جگہ دیو مالائی خد و خال دکھائی دیتے ہیں خواہ وہ استعمال کے تولیے پر نظر آئیں یا دراز کی ہینڈلز پر۔
دبئی کے پرتعیش ہوٹلوں میں سے ایک ہونے کے باعث پلازو فیرساسی کے حوالے سے یہ امر بھی حیرت کا باعث نہیں ہوگا کہ اس کے باتھ رومز بھی انتہائی پرتعیش ہیں۔

 سنگ مرمر کے ٹب اور کاؤنٹرز، دیواروں پر موزیک  اور کیریرا سنگ مرمر کا فرش۔ ان میں ٹچ سنسر والے لائٹ سوئچ موجود ہیں۔  بلا شبہ ایسے باتھ روم  والا سوئیٹ  بکنگ کے لائق ہے۔
ہوٹل میں دو سوئمنگ پول ہیں،’’اسپا‘‘ میں ہیئر سیلون بھی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے اندر کئی ایک ریستوران موجود ہیں  جہاں تمام طرح کے ذائقوں والے پکوان دستیاب ہیں۔
پلازو فیرساسی کے مہمان ہوٹل میں داخل ہونے سے لے کررخصت ہونے تک  عملے سے بہترین خدمات کا توقع کر سکتے ہیں۔

عملے کے ارکان ہر لمحہ دستیاب رہتے  ہیں اور آپ کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
یقینا پلازو فیرساسی میں قیام کے دوران آپ کو سب کچھ میسر ہوگا،اگر کوئی خواہش ہوگی تو یہی کہ یہاں قیام میں توسیع ہوجائے۔
 
فوٹوز بشکریہ عرب نیوز

شیئر: