Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ کا تفتیشی دورہ

’دورے کے دوران 75 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں سے بیشتر کا تعلق کمپیوٹر کی دکانوں سے تھا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت افرادی قوت کے تحت کام کرنے والے ریاض مکتب العمل نے شہر کے متعدد رہائشی ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موبائل فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ کمپیوٹر کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کا بھی تفتیشی دورہ کیا گیا ہے۔
ریاض مکتب العمل نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے کے دوران 75 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں سے بیشتر کا تعلق کمپیوٹر کی دکانوں سے تھا‘۔
دفتر نے کہا ہے کہ ’شہر کے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں سعودائزیشن کے شرح کے علاوہ ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’سابقہ فیصلوں کے مطابق موبائل سے تعلق رکھنے والی اشیا فروخت کرنے کی دکانوں میں صرف سعودی شہری کام کرسکتے ہیں‘۔
’فیصلے کی خلاف ورزی پر دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کے علاوہ کام کرنے و الے غیر ملکی کو سزا ہوگی‘۔
دفتر نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھی جائے تو فوری طور پر مطلع کر دیا جائے‘۔

شیئر: