Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 روسی صدر کا اوپیک پلس میں تعاون پر شاہ سلمان کا شکریہ

روس اور سعودی عرب کے مابین اوپک پلس میں موثر تعاون جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 روسی صدر نے اوپیک پلس میں سعودی حکومت کے تعاون پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اوپک پلس کے دائرے میں سعودی عرب اور روس کے درمیان موثر تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔  
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق روسی صدر  منگل کو صدارتی محمل میں غیر ملکی سفرا سے اسناد سفارت کی وصولی کی تقریب سے اظہار خیال کر رہے تھے۔
روسی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں ۔ 
پوٹین نے کہا کہ روس اور سعودی عرب اوپیک پلس کے دائرے میں ایک دوسرے سے موثر تعاون کر رہے ہیں دونوں بین الاقوامی تیل منڈی کے استحکام کو یقین بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔
اس پر وہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےلیے ممنونیت کے جذبات رکھتے ہیں

شیئر: