Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ انشورش: پالیسی میں دانتوں کے چار قسم کے علاج  شامل نہیں

کونسل کے مطابق پالیسی کے دورانیے میں زیادہ سے زیادہ 2000 ریال کے ساتھ ایک بار دانتوں کی صفائی بھی شامل ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے پالیسی کی مدت کے دوران بیمہ والوں کے لیے دانتوں اور مسوڑوں کے علاج میں انشورنس پالیسی کی تفصیلات جاری کی ہے۔
تفصیلات میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پالیسی میں چار چیزیں شامل نہیں ہیں جو دانتوں کی پیوند کاری، مصنوعی دانت، جڑیں یا دانتوں کا ہلنا جلنا ہے۔
 
کونسل نے ٹویٹر کےذریعے بتایا کہ: ’بیمہ پالیسی  یافتگان ... متفقہ دستاویز میں دانتوں اور مسوڑھوں کے علاج کو شامل کیا گیا ہے، پالیسی کے دورانیے میں زیادہ سے زیادہ (2000) ریال کے ساتھ ایک بار دانتوں کی صفائی بھی شامل ہے۔‘
کونسل نے واضح کیا ہے کہ ’دانتوں کی پیوند کاری، مصنوعی دانت، فکسڈ یا متحرک جڑوں والے دانتوں سے متعلق تمام اخراجات اس پالیسی میں شامل نہیں ہیں۔‘

شیئر: