Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا

وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ کے سربراہ کے طور پر پاکستان او آئی سی کے چھ رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا بھی ممبر بن گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ نے تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس اگلے سال اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی پیشکش پر نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

 

وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ کے سربراہ کے طور پر پاکستان او آئی سی کے چھ رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا بھی ممبر بن گیا ہے۔
پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے اور او آئی سی کے کردار کو امہ کے اجتماعی آواز کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد اقوام عالم کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کے 57 ممالک ممبران اور چار مبصرین ہیں۔
 

شیئر: