Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

ایک ہی روز میں کورونا سے 386 افراد صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 217  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مملکت میں اب تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ 57 ہزار 128 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 386 افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طورپر شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 46 ہزار 409 ہو گئی۔
ایک دن میں کورونا سے 14 ہلاکتیں ہوئی۔ اب تک پانچ ہزار 884 افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 674 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ 4 ہزار 835 مریضوں کی حالت بہتر ہے۔
 

شیئر: