Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’راس الخیمہ‘ خلیجی سیاحت کا دوسری بار دارالحکومت 

راس الخیمہ کے4 مقامات یونیسکو کے تاریخی ورثے میں شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
راس الخیمہ کو دلکش قدرتی مناظر سے مالا مال مقامات اور تاریخی نوادرکی بدولت خلیجی ریاست کا دارالحکومت دوسری بار قرار دے دیا گیا ۔  
راس الخیمہ 2021 میں بھی خلیجی سیاحت کا دارالحکومت رہے گی ۔ اماراتی خبر رساں ادارے ’وام‘ کے مطابق راس الخیمہ جدید ترین تفریحی اور سیاحتی مقامات کی بدولت ملکی و علاقائی سیاحوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے ۔ 
یہاں جبل جیس کی چوٹی پر موسم سرما میں برف کی چادر تنی رہتی ہے جس کی وجہ سے سحر آفرین صحرا کے نخلستان سیاحوں کا مرکز بن جاتے ہیں ۔
یہاں 64 کلو میٹر طویل سنہرے ریت والے ساحل بھی سیاحوں کو کھینچ کر لاتے ہیں ۔ یہاں آنے والے کسی ایک جگہ اتنے زیادہ خوبصورت اور تاریخی مقامات کا لطف کہیں اور نہیں اٹھا پاتے ۔ 

راس الخیمہ 2021 میں بھی خلیجی سیاحت کا دارالحکومت ہو گا(فوٹو، وام)

یونیسکو راس الخیمہ کے چار مقامات کو تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کیے ہوئے ہے ۔ یہاں جلفار تجارتی شہر جزیرہ ہمراہ میں موتیوں کے کاروبار کا شہرضایۃکا ثقافتی منظر نامہ اور شمل عالمی ورثے کی ابتدائی فہرست میں درج کر لیے گئے ہیں ۔ 
راس الخیمہ میں قلعے اور چھائونیاں بھی کثیر تعداد میں عظمت رفتہ کا نشان بنی ہوئی ہیں ۔
قلعہ زایا ، قلعہ الفلیہ اور قلعہ الحدیبہ کے علاوہ راس الخیمہ ، النصلہ اور خت چھائونیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یہاں الزیاء کا محل ، جزیرہ حمرا اور جزیرہ الخلیلیہ بھی قابل دید ہے ۔یہاں کئی تاریخی قبرستان بھی ہیں ۔  
راس الخیمہ کے شمال میں جلفار شہر عظیم الشان اسلامی شہری ہے ۔ چوتھی صدی ھجری سے مشہور ہے ۔یہاں کے باشندے چین اور مشرقی ایشیا کے دیگر علاقوں سے کاروبار کیا کرتے تھے ۔  

شیئر: