Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے قومی دن پر جشن کا لوگو جاری

’لوگو میں ’معا ابدا‘ لکھا ہے جس کا مطلب ’ہم ہمیشہ ساتھ ہیں‘ ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت اطلاعات کے تحت کام کرنے والے کمیونیکشن سینٹر نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی شرکت کا مشترکہ لوگو جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیونیکیشن سینٹر نے کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب میں ہونے والے جشن میں مشترکہ لوگو استعمال کیا جائے گا‘۔
’لوگو میں ’معا ابدا‘ لکھا ہے جس کا مطلب ’ہم ہمیشہ ساتھ ہیں‘ ہے۔
’تمام سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ افراد بھی سینٹر کے اکاؤنٹ اور ویب سائٹ سے لوگو حاصل کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ تمام قومی تہواروں کے علاوہ اہم سیزنوں کے لیے وزارت اطلاعات کے تحت کام کرنے و الا سینٹر بصری پہنچان جسے عرف عام میں لوگو کہاجاتا ہے، تیار کرتا ہے۔
سینٹر کی طرف سے جاری ہونے والا آخری لوگو حج کا تھا جس کا عنوان ’سلامتی اور امن‘ تھا۔

شیئر: