Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں 24 گھنٹے کی توسیع

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کے محکمہ داخلہ کو پیرول میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 24 گھنٹے کے لیے توسیع کردی ہے۔
شہاز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج بدھ کو ختم ہورہی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی مدت میں 24 گھنٹے کے لیے توسیع کردی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔
خیال رہے پنجاب حکومت نے پچھلے جمعے کو شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر پانچ دن کے لیے رہا کر دیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔
مسلم لیگ (ن) نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر 14 دن کے لیے رہا کرنے کی درخواست دی تھی۔ تاہم حکومت نے پانچ دن کی رہائی کی منظوری دی تھی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں