Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف، حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی

پیرول کا وقت جمعہ دوپہر 2 بجے سے یکم دسمبر دوپہر 2 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔
مسلم لیگ (ن) نے بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی تھی۔
لاہور میں اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کے مطابق رہائی کے احکامات جمعے کو جاری کر دیے گئے۔
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔
خیال رہے چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئیں تھی۔
بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائیگی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں